بین الاقوامی

جی سی سی اور روس کا مشترکہ اجلاس، متعدد امور پر تعاون تیز کرنے پر اتفاق

ماسکو(آئی پی ایس) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور روس کے درمیان مشترکہ اجلاس میں اقتصادی تعاون، متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

ماسکو میں خلیج تعاون کونسل اور روس کے درمیان مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات بھی ہوئی۔

اجلاس میں سٹریٹجک تعاون، روس یوکرین تنازع میں پیش رفت اور عالمی حل کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اوپیک ممالک نے تیل کی منڈی کے استحکام میں کردار ادا کیا، خوراک اور کھادوں کیلئے عالمی منڈیوں تک بلا روک ٹوک رسائی ہونی چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker