
کراچی (آئی پی ایس)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور2غیرملکی باشندوں سمیت8 ملزمان گرفتارکر لئے ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،راولپنڈی،کوئٹہ اورخیبر میں کی گئی ہیں ، ان کارروائیوں میں 38کلو100 گرام چرس،700 گرام کوکین برآمد کرلی گئی ۔
ترجمان کاکہناہے کہ کارروائی کے دوران 50 نشہ آورگولیاں،20 کلو گرام آئس بھی برآمد کی گئی ہے۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔