اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدرمملکت کاشہید میجر ثاقب باجوہ سمیت دیگر شہداء کے لواحقین سے رابطہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہدا کے خاندانوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور قوم و ملک کےلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 جولائی کو بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر ثاقب باجوہ اور نائیک علی باقر کے لواحقین سے فون پر بات کی۔ انہوں نے 20 جون کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی گل رؤف کے ورثاء سے بھی اظہارِ افسوس کیا۔

صدر مملکت نے شہدا اور اُن کے خاندانوں کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سلام پیش کیا اور قوم کی جانب سے شہدا اور اُن کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کی فرض سے لگن اور وطن کیلئے قربانی کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker