بین الاقوامی

مناسک حج کا آغاز، عازمین حج کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری

ریاض(آئی پی ایس) مناسک حج کا آغاز ہونے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں حاجیوں نے منیٰ کی جانب روانگی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ، سربراہ وزارت حج وعمرہ ذیلی شعبہ ڈاکٹر محمد قرنی کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی منیٰ آمد کا سلسلہ 8 ویں ذی الحج کی رات 8 بجے سے جاری ہے جو کہ آج دوپہر تک جاری رہے گا۔

ڈاکٹر قرنی کے مطابق حاجیوں کی منیٰ روانگی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اس دوران حاجیوں کو مخصوص اوقات اور مختص راستوں کے ذریعے منیٰ پہنچایا جارہا ہے۔

ڈاکٹر قرنی کا بتانا ہےکہ اندرون ملک سے 1 لاکھ 80 ہزار عازمین طواف قدوم کے بعد منیٰ پہنچیں گے، بیرون ملک سے آئے 40 فیصد عازمین براہ راست میدان عرفات پہنچیں گے۔ مِنیٰ میں عازمین کیلئے خیموں کی بستی بسا دی گئی، عازمین رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے۔

منگل کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین حج مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے جبکہ حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ منگل کو ادا کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker