اہم خبریںپاکستان

پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور

لاہور(آئی پی ایس)اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ایف آئی نے منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا تھا، انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت بعد ازا گرفتاری کی درخواست اسپیشل کورٹ میں جمع کرائی۔
اسپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی صدر کو کئی مقدمات میں ضمانتیں منظور ہونے کے بعد عدالت سے ہی دیگر مقدمات میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker