اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ریلوے کا عید الا ضحی پرسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان ریلوے نے عید الا ضحی کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ،کراچی اور لاہور سے 3 سپیشل ٹرینیں چلیں گی جس میں پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے 26 جون کو روانہ ہوگی جب کہ کراچی سے لاہورکیلئے عید سپیشل ٹرین 27 جون کو چلے گی۔

تیسری سپیشل ٹرین عید کے بعد 3جولائی کو لاہورسے کراچی کیلئےچلائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہےکہ عید سپیشل ٹرینیں 10 ،10 بوگیوں پرمشتمل ہوں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker