پاکستاناہم خبریںتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

پیرس،اسلام آباد( آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کی پیرس میں ایم ڈی آئی ایم ایف کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی طرف سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں موجود ہیں جو آج سے پیرس میں شروع ہورہی ہے۔ سمٹ میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker