بین الاقوامی

عرب نوجوانوں کو رہائش کیلئے کونسا ملک پسند ہے ؟ تفصیلات پڑھیں

ریاض(آئی پی ایس) دنیا بھر کے نوجوانوں کی اکثریت امریکا، برطانیہ، کینیڈا جانے کے خواب دیکھتی ہے لیکن عرب نوجوانوں کی اکثریت کے خوابوں کی سرزمین کوئی مغربی یا یورپی ملک نہیں ہے۔

عرب کے نوجوانوں سے ان کی رہائش کے لئے پسندیدہ ممالک سے متعلق سروے کیا گیا جس میں انہوں نے کسی یورپی یا مغربی ملک نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے ملک متحدہ عرب امارات کو رہائش کے پسندیدہ ترین قرار دیا ہے اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ لگاتار 12 ویں سال یو اے ای کو رہائش کے لئے اولین ترجیح کے طور پر منتخب کیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سروے کا اہتمام کمیونیکشین کنسلٹنسی فرم نے کیا تھا جو 200 ملین سے زائد نوجوانوں کے ساتھ عرب دنیا کا ٓبادی کی نوعیت کا سب سے بڑا سروے ہے۔ اس سروے میں 18 سے 24 سال کی عمر کے عرب نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا۔

سروے کے مطابق ہر چو تھے نوجوان نے رہائش کیلئے متحدہ عرب امارات کو منتخب کیا جو مجموعی سروے کے اعداد وشمار کا 24 فیصد بنتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker