اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کئے جانے کا امکان

لاہور (آئی پی ایس) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سول بیوروکریسی اور پنجاب پولیس کے تعاون نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور پر 9 مئی کو امن و امان میں غفلت برتنے کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی صورت میں محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker