بین الاقوامی

خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما کا کینیڈا میں قتل

ٹورنٹو (آئی پی ایس) سکھوں کے لئےعلیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والی خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما ہردیپ سنگھ نیجر کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہردیپ سنگھ نیجر کی لاش گورو نانک سکھ گوردوارہ ٹیمپل کی پارکنگ سے ملی، انہیں گولی مار کر قتل کیا گیا، سکھ تنظیموں نے بھی ہردیپ سنگھ نیجر کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔

ہردیپ سنگھ نیجر گورو نانک سکھ گوردوارہ ٹیمپل کے سربراہ تھے اور مقتول سکھ رہنما بھارت کو مطلوب تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل برطانیہ میں بھی متحرک سکھ رہنما اوتار سنگھ کو مبینہ طور پر زہر دیکر ہلاک کرنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker