بین الاقوامی

ملائیشیاء نے بھارت کوبڑا دھچکا دیدیا،مودی کے ہوش ٹھکانے آگئے

نئی دہلی(آئی پی ایس)مصرکے بعد ملائیشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سےانکارکردیا۔بھارت دفاعی معاہدے کےلیے ملائیشین حکومت کوقائل کرنے میں ناکام رہا۔

ملائیشیا نے بھارتی طیارے کو ناقابل عمل آپشن قرار دے کر تیجا طیارے کی پائیداری اور قابل بھروسہ دستیابی پر بھی اعتراض اٹھایا۔دفاعی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں تیجا کی فروخت میں ناکامی نے بھارت کی دفاعی پیداوار کی صنعت پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں تیجا طیاروں کی ناکامی کی بڑی وجہ پروجیکٹ میں تاخیر اور غیرمعیاری کارکردگی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2016ء میں فروخت کےلیے پیش طیارے ابھی تک بھارتی فضائی بیڑے میں بھی شامل نہیں ہوئے۔ حال ہی میں ہونے والی بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بھی تیجا طیارے کوشامل نہیں کیا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker