کھیل

ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک، بھارت نے ویزے جاری نہ کئے

نئی دہلی (آئی پی ایس)بدھ سے بھارت میں شروع ہونیوالی ساؤتھ ایشین فٹبال (ساف) چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے۔

بھارتی حکام نے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری نہیں کئے اور نہ ہی پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کوئی مثبت جواب دیا گیا ہے۔ساف فٹبال چیمپئن شپ 21 جون سے بھارت کے شہر بنگلورو میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کو اتوار کی صبح ماریشیز سے بھارت کیلئے روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کی شب تک پاکستان ٹیم کو ماریشیز کا ویزہ نہیں مل سکا، جس کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی ایونٹ میں شرکت مشکل ہوگئی ہے۔پاکستان فٹبال ٹیم ماریشیز میں چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے موجود ہے جہاں اس نے بھارتی ویزا کیلئے اپلائی کیا تھا۔پاکستان فٹبال ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارت خانہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ہے اور اب ویزہ معاملے پر منفی جواب دیا جارہا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں ماریشیز میں پاکستانی سفارت خانہ بھی بھارتی سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کو بتایا گیا ہے کہ فٹبال ٹیم کے ویزے منظور نہیں ہوئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker