
کراچی(آئی پی ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کھیلنا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ احمد آباد کی پچزپر ڈراؤنی مخلوق نہیں ہیں، جو پاکستانی کھلاڑیوں پر جادو کر دے گی۔ پاکستان احمد آباد کی پچ پر کھیلنے سے کیوں انکار کررہا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان ٹیم کو نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں جانا چاہیے اور کھیلنا چاہیے، اگر یہ چیلنج ہے تو اسکا واحد راستہ جیت ہے، ہمارے کھلاڑی جائیں کھیلیں اور جیتیں، اس ہجوم کے سامنے فتح سمیٹیں۔