بین الاقوامی

آسٹریلیا ،خاتون رکن اسمبلی کا پارلیمنٹ کی طاقتورشخصیت پر جنسی استحصال کا الزام

پرتھ (آئی پی ایس) آسٹریلیا کی خاتون رکن اسمبلی لیڈیا تھورپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی ایک طاقتور شخصیت نے اُن پر جنسی حملہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دوسری بار ہے جب خاتون رکن اسمبلی لیڈیا تھورپ نے قدامت پسند ڈیوڈ وان پر جنسی استحصال کیخلاف اپنے الزامات کو دہرایا ہے۔آزاد رکن اسمبلی نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ان پر نامناسب جنسی تبصرے کئےگئے اور سیڑھیوں پر انہیں گھیرلیا گیا۔

جسم کو غلط انداز سے چھوا گیا اور جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔لیڈیا تھورپ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی پارلیمنٹ خواتین کے کام کرنے کیلئے محفوظ جگہ نہیں۔ دوسری جانب رکن اسمبلی ڈیوڈ وان نے ساتھی خاتون رکن اسمبلی کے الزامات کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں جو ان کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے گھڑے گئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker