کراچی (آئی پی ایس)اوورسیز انویسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) نے مارچ سے اپریل 2023 کے دوران ملک بھر میں کیے گئے، اپنے جامع بزنس کانفیڈنس انڈیکس (BCI) سروے، ویو23 کے نتائج کا اعلان کردیا
۔
سروے میں ملک میں مجموعی کاروباری اعتماد کے خیالات کو اجاگر کیا گیا ہے، نتائج کے مطابق ملک میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس مجموعی طور پر منفی 25 فیصد رہاجو ستمبر سے اکتوبر 2022 میں کیے گے ویو 22 سروے کے منفی 4 فیصد کے مقابلے میں 21فیصد منفی ہے
۔
کاروباری اعتماد میں سب سے زیادہ کمی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 22فیصد، ریٹیل اور ہول سیل ٹریڈ میں 21فیصد اور سروسز سیکٹر میں 18فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سروے میں 42فیصد جواب دہندگان مینوفیکچرنگ کے شعبے سے، 35فیصد خدمات کے شعبے سے اور 23فیصد ریٹیل /ہول سیل تجارت کے شعبے سے وابستہ تھے، مجموعی طورپر مینوفیکچرنگ سیکٹر کا اعتماد منفی 19 فیصد سروسز سیکٹر کا منفی26فیصد اور ریٹیل سیکٹر کا اعتمادمنفی 35فیصد رہا۔