کراچی ( آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے گوادر کو سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دے کر 10 سے 20 سال تک ٹیکس کی چھوٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔یہ یقین دہانی انہوں نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے وفد سے ملاقات کے دوران کرائی ۔
وفد کی قیادت سدرن ریجن کے چیئرمین راحیل رنچ کررہے تھے جبکہ سابق چیئرمین آباد عارف جیوا،آباد گوادرچیپٹرکے ممبر عفان قریشی اور ہمایو قادر بھی شامل تھے۔آباد کے وفد نے گوادر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال سے درخواست کی کہ وہ گوادر کو خصوصی اقتصادی ضلع کا درجہ دینے کا معاملہ وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ اٹھائیں تاکہ اس عمل کو تیز کیا جاسکے ۔وفد نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت پہلے ہی گوادر کو سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دینے کی منظوری دے چکی ہے۔