اہم خبریںپاکستان

جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت

حملہ آور شرپسند کی شناخت راجا دانش وحید رولپنڈی کا رہائشی ہے ، لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اکساتا رہا ، خود بھی ڈنڈوں سے جی ایچ کیو کے مونوگرام کو توڑ کر اندر داخل ہوا
راولپنڈی: مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت کرلی گئی۔

زذرائع کے مطابق حملہ آور شرپسند کی شناخت راجا دانش وحید کے نام سے کی گئی، جو رولپنڈی کا رہائشی ہے اور حملے کے وقت لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اکساتا رہا جب کہ خود بھی ڈنڈوں سے جی ایچ کیو کے مونوگرام کو توڑ کر اندر داخل ہوا۔شناخت کیے گئے شرپسند نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید پتھرا کیا اور پیٹرول بم پھینکنے میں بھی راجا دانش وحید صفِ اول میں رہا۔ شناحت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker