اہم خبریںتازہ ترین

کوٹلی , شیخوپورہ میں حادثات سے13 افراد جاں بحق، 50 زخمی

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے شہر کوٹلی میں زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے،جاں بحق اورزخمیوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے
مسافر بس کوٹ ادو سے لاہور آرہی تھی۔ فیض پورانٹرچینج کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی،4 جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے شہر کوٹلی میں ناڑ کے قریب زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے جبکہ ایک دوسرے حادثہ میں شیخوپورہ میں موٹروے فیض پورانٹرچینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے میں 4 مسافرجاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کشمیر میں واقع نیریاں شریف کے عرس سے واپس جانے والے زائرین کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ ناڑ میں پیش آنے والے حادثہ میں9 زائرین جاں بحق 17 زخمی ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق متاثرہ بس میں 35 سے زائد زائرین سوارتھے۔ جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال میرپور منتقل کردیا گیا۔کمشنر میرپور ڈویژن اور دیگر حکام میرپور اسپتال پہنچ گئے ۔ اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایک دوسرے حادثہ شیخوپورہ میں موٹروے فیض پورانٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے میں 4 مسافرجاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کوٹ ادو سے لاہور آرہی تھی۔ فیض پورانٹرچینج کے قریب موڑ کاٹتے ہوے ڈرایور بس پرکنٹرول نہ رکھ سکا جس کے باعث بس حادثے کا شکارہوگی۔ریسکیو نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کو لاہورکے میو اسپتال منتقل کیا جبکہ متعدد معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہمی کی گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker