اہم خبریںپاکستان

وزیرستان میں گھر میں دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق

اپر وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں دھماکے سے قبائلی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا مولے خان سرائے میں قبائلی ملک احمد جان اور داؤد جان کے گھر کے وسط میں ہوا، ملک داؤد جان اور خونا جان موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا ہو سکتا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker