اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کے ممبرانسپکشن وڈائریکٹر جنرل ایڈمن ریاض احمد جاوید رندھاوااپنی مدمت ملازمت پوری کرنے کے بعدادارے سے ریٹائرڈ ہو گئے اس سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے ان سے الوداعی ملاقات کی اور اس موقع پر انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈصوفی محمود علی، محمد سرفراز ملک،سردارمحمدآصف،صفدر عباسی،ملک خلیل،چوہدری زاہد احمد،چوہدری منیر احمد،چوہدری عابد،سردار خان نیازی،ملک محمدعمران، شفیع اللہ،ملک محمداسلم و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، اس موقع پر مزدور یونین(سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ریاض احمد جاوید ایک مہربان، شریف النفس انسان اور مزدور دوست آفیسر تھے جنہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں جس پر انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ادارے اورمزدوروں کے لیے خدمات کوہمیشہ سنہری حروف میں یادرکھا جائے گا،اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انسپکشن ریاض احمد جاوید رندھاوانے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین اورانکی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یسین کے ساتھ میرے دیرینہ تعلقات ہیں اور مزدور یونین کی جانب سے دی جانے والی عزت اور محبت میرے لیے عظیم سرمایہ ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔