اہم خبریںپاکستان

کورکمانڈر ہاوس میں حملے کے دوران پی ٹی آئی ورکرز نظر آئے ،ولید اقبال کا اعتراف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہاہے کہ کور کمانڈر ہاوس لاہور میں حملے کے دوران پی ٹی آئی ورکرز نظر آئے ، چند کے چہرے میں جانتاہوں ، نظرآیا کہ وہ بھی اندر ہیں تو مجھے بہت حیر ت ہوئی ، کسی نہ کسی نے تو ان کو اشتعال دلایا ہو گا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہناتھا کہ یہ ورکرز کا انفرادی فعل تھا، پارٹی کے کسی اعلان یا پالیسی سے اس کا تعلق نہیں ہے ،جناح ہاوس پر حملہ شرمناک اور قابل مذمت ہے ، حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ یا جو بھی قانون لگتاہے اس کے تحت کارروائی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی فوٹیج آ رہی ہیں ان میں تو پارٹی لیڈرز ورکرز کو روک رہے ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker