
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی آن لائن سروس ینگو نے پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کردیاہے۔ینگو دنیا بھر کے بیس ممالک میں کام کررہی ہے جن میں یورپ، افریقہ مڈل ایسٹ اورلاطینی امریکہ شامل ہیں۔دیگر سروسز کے مقابلے میں ینگو کا ا پنا نیویگیشن، روٹنگ اور اسمارٹ آرڈر ڈسٹری بیوشن سسٹم ہے۔ینگو رائیڈ سروس نے لاہورمیں اپنی سروس کا آغاز کیاہے۔
یہ ایک عالمی رائیڈ ہیلنگ سروس ہے جوکے نقل وحرکت کے شعبے میں ایک مشہور ہے۔ یہ سروس پاکستان کے شہر لاہور میں اپنی سروسز کا آغاز کررہیہے۔یورپ،مڈل ایسٹ،لاطینی امریکہ کے علاوہ متحدہ عرب امارات،ناروے، فن لینڈ بولیویو،پیرو،مراکش، الجزائر سمیت پوری افریقہ میں قدم جمانے کے بعد اب ینگو جنوبی ایشیاء کی مارکیٹ میں آرہاہے جہاں وہ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔دنیا کے بیس ممالک میں اپنی سروسز فراہم کرنے کے بعد ینگو اب محفوظ اور مناسب ترین سروسزکو پاکستان میں لانچ کرنے جارہاہے،جس سے بہت زیادہ جوش وجذبہ پایا جاتاہے،ہمارا ماڈل مقامی بزنس کے ساتھ پھلتا پھولتا ہے جو لوگوں کے لیے معاشی مواقع پیداکرتاہے۔
ینگو کے چیف بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر ادیبایو نے اس حوالے سے بتایا کہ،”ینگو سروس لاہور کے ٹریفک کے نظام کو بھی بہتر بنائے گا جبکہ ٹرائل بنیادوں پر استعمال کنندگان اور ڈرائیورز کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔اس کی ایپ فری ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے جو انگلش اور اردو کے ساتھ مختلف زبانوں میں استعمال ہوسکتی ہے تاکہ لوگوں کو اپنی منزل پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ ایپ جیولوکیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کر کے یوزر کی لوکیشن پن پوائنٹ کرتی ہے اور پھر قریب ترین کھڑے ڈرائیور کویوزر کی طرف بھیج دیت ی ہے اس طرح وقت ضائع نہیں ہوتا اور انتظار نہیں کرناپڑتا۔
فی الحال ینگو کی سروس صرف کیش میں حاصل کی جائیگی، کرائے کا تعین فاصلہ اوروقت کی بنیاد پر کیاجائیگا۔“ادیبا یو نے مزید کہا کہ،”مقامی آبادی کے حساب سے ینگو کو آرام دہ، محفوظ اور مناسب رکھنیکا فیصلہ کیاگیاہے۔ ینگو نے نئی قسم کی ٹیکنالوجی اور فیچرز کا استعمال کر کے سفر کومسافروں اور ڈرائیورز دونوں کو پریشانی سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔ینگو کی اپنی کارز اور ڈرائیورز نہیں ہیں، بلکہ لوگوں کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ ایپ کیزریعے اپنے آپ کو ینگو کاحصہ بنائیں، نیویگیشن، روٹننگ اور ڈسٹریبوشن کا پروگرام مکمل طور پر ینگو کاخود بنایا ہوا ہے۔ اس سسٹم کی وجہ سیڈرائیورز اور یوزرز دونوں کو اپنے حساب سے فائدے حاصل ہوتے ہیں کوئی بھی ڈرائیور اپنی رائیڈ ختم ہونے سے پہلے دوسری رائیڈحاصل کرسکتاہے ا ور کسی کو کوئی دشواری کاسامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ یہ سہولت ڈرائیوراورمسافروں کا وقت بچانے کے لئے فراہم کی گئی ہے اس کے علاوہ اس کی وجہ سے ڈرائیورز کافیول بھی بچ ے گا۔
ینگو کو ایک محفوظ تجربہ بنانے کے لئے روٹ شیرنگ، ایس او ایس نمبراور لوکیشن شیرنگ جیسے آپشنز بھی متعارف کروائیں ہیں۔ آرام دہ، مناسب اور محفوظ سفر،اور ڈرائیورز کے لئے ایک اور اچھا اور عزت دار ذریعہ معاش ینگو کے نظریے میں شامل ہیں۔