
اسلام آباد:میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تندرست قرار دے دیا ہے۔
عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، ان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض اور دھڑکن نارمل تھی۔
عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا معائنہ پمز اور پولی کلینک کے مشترکہ میڈیکل بورڈ نے کیا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی۔
عمران خان کا بلڈ سی پی، ایل پی، آر ایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا۔
ڈاکٹرز کی تجویز پر عمران خان سے بلڈ اور یورین سیمپل لیے گئے اور ایکسرے بھی کیے گئے۔