
راولپنڈی(آئی پی ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکومت کااگلا نشانہ لال حویلی ہے لیکن اس کے نتائج کےلئے بھی تیاررہیں ،ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں، اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو8آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ گھرکابھیدی خاقان عباسی آٹے کی چوری پر20ارب روپے کاحکومت پرالزام لگارہاہے،آٹے کی لائنوں میں20آدمی مرگئے ،بقول خاقان عباسی کے حکومت کی20ارب کی دیہاڑی لگ گئی ۔
ان کا کہناتھا کہ پرویزالٰہی کے گھرجوکچھ ہواوہ نگران وزیراعلیٰ کاکیادھراہے، سعودی عرب جاناایک بہانہ ہے اصل میں آصف زردای کی ہدایت پرپرویزالٰہی نشانہ ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ 10مئی تک کٹی کٹانکل آئےگاآرہوجائےگایاپارہوجائےگا،ان کاکہناتھا کہ جب دروازے بکتربند گاڑیوں سے توڑیں گے توووٹ بھی تندورمیں پڑیں گے ۔
شیخ رشید نے کہاکہ مذاکرات سپریم کورٹ کودھوکہ دینے کاایک بہانہ ہے ورنہ ڈنگ ٹپاوپالیسی ہے،10مئی کوآئی ایم ایف کی ایگزیکٹوبورڈکی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں حکمران ریلیف میں اورعوام تکلیف میں ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ حکومت کااگلا نشانہ ہماری ملکیتی4مرلے کی لال حویلی ہے لیکن اس کے نتائج کےلئے بھی تیاررہیں ،ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو8آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں ،انہوں نے کہاکہ سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے۔