
گجرات:پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، عوامی مسائل کا ادراک، حل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلال پور جٹاں میں معروف سیاسی،سماجی شخصیت،مسلم لیگی راہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اظہر محمود کی رہائشگاہ میں آمد کے موقع پر وفود سے بات چت کرتے ہوئے کیا، چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات مسلم لیگ کا قلعہ ہے ضلع گجرات نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا،انہوں نے کہاکہ گجرات کے مسائل حل کریں گے،عوامی خدمت یقینی بنائیں گے، گجرات میں ترقیاتی اسکیموں میں بہت لوٹ مار کی گئی ابکمیشن مافیا کے دن گنے جاچکے ہیں، گجرات کو ماڈل ضلع بنانا ہماری ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے عوامی محبت ہمارا اثاثہ ہے۔اس موقع پر چوہدری اظہر نے کہا کہ چوہدری شافع حسین کی صورت میں گجرات کو ایک بہترین لیڈر شپ میسر آئی ہے،گجرات شہر اور ضلع کی ترقی کے لیے انکے پاس مکمل پلان ہے،ہم سب مل کر گجرات کو ترقی یافتہ,پرامن شہر بنائیں گے۔