بین الاقوامی

امریکا نے غلط سمجھ بوجھ کی بنیاد پر چین کے ساتھ غلط پالیسی اپنائی ہے

امریکا نے غلط سمجھ بوجھ کی بنیاد پر چین کے ساتھ غلط پالیسی اپنائی ہے،چینی وزارت خارجہ
امریکا کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور مفادات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیئے، وانگ وین بین
بیجنگ() چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اورچین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیئے، چینی میڈیا کے مطابقمنعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چینـ امریکا تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ، چین ـ امریکا تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کیاصولوں کے مطابق دیکھا ہے۔ چین ـامریکا تعلقات میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکا نے چین کے بارے میں غلط سمجھ بوجھ کی بنیاد پر چین کے ساتھ غلط پالیسی اپنائی ہے۔ امریکا کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker