
تربیلا غازی(بیور پورٹ)پاکستا تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ممبر تحصیل کونسل غازی احتشام خان(المعروف)شام خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں امپورٹڈ حکومت کا غریب عوام پر پٹرول بم حملہ قابل مذمت ہے، مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں 10 روپے مہنگا کرنا افسوسناک ہے، جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر تھی، تب پاکستان میں پٹرول صرف 150 روپے لیٹر تھا۔اب عالمی منڈی میں قیمتیں کافی کم ہے، لیکن پاکستان میں قیمت 282 روپے تک جا پہنچی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے حکومت خائف ہے، حکومت نے عمران خان کو زمان پارک میں بند کر کے بھی دیکھ لیا ہے،لیکن ان کے حوصلے نہیں توڑ پائے،پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس کے باوجود کئی وفاقی وزرا کہتے ہیں کہ بے شک فنڈ جاری ہو جائے الیکشن نہیں ہونے دیں گے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن سے بچنے کی آڑ میں ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے سامنے لا کھڑا کیا۔