علاقائی

پی ٹی آئی میں بیس بدل کرآنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں:ملک عدیل

تر بیلا غازی(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و امیدوار حلقہ پی کے 45ملک عدیل اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بیس بدل کرآنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم اورعوام کے تعاون سے مفاد پرست ٹولوں کو ان کی حقیقت بتا دی جائے گی، اس مرتبہ کسی کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرحلقہ پی کے 45 سے الیکشن ضرور لڑیگے،اس حوالے سے اگر کسی کو کوئی غلط فہمی ہے، تو وہ اسے اپنے دماغ سے نکال دے

،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈ یا سے گفتگو میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کے مطابق میرٹ پر فیصلے ہونگے اوربیس بدل کرآنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی، سب غلط فہمی دور کر لیں، بلدیاتی الیکشن میں بھی ٹکٹ ہمارے پاس تھا اور آئندہ جب بھی الیکشن ہوئے تو ٹکٹ ہمارے پاس ہی ہوگا،پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم اورعوام کے تعاون سے مفاد پرست ٹولوں کو ان کی حقیقت بتا دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی میرٹ پالیسی چلے گی، ان کا کہنا تھا کہ انتخاب جب بھی ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے میدان میں موجود ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker