اسلام آباد

آئین کی تشکیل کی گولڈن جوبلی:ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون فور میں تقریب

اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں 1973 کا آئین ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون فور میں بھی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی کالج پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ عزیز تھیں۔ کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ بی ایس کی طالبہ غزل تبسم نے اپنی تقریر میں آئین کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ طالبہ اقرا ایمان نے انگریزی زبان میں تقریر کی اور آئین کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے اختتام پر شعبہ سیاسیات کی سربراہ کلثوم عرفان نے دستور پاکستان کے بارے میں ایک پریزینٹیشن پیش کی جس میں دستور کی ایم شقوں کے بارے میں مختصر تعارف شامل تھا۔ کلثوم عرفان نے آئین کی اسلامی دفعات اور ترامیم پر بھی روشنی ڈالی۔ کلثوم عرفان نے کہا کہ دستور کے تحت ملک کے ہر شہری کی ذمہ داریاں اور حقوق متعین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دستور کی فعالیت اور بالادستی دستور پر عمل کرنے میں ہی پنہاں ہے۔ دستور کے حوالے سے طالبات کے مابین کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں شیزہ اور عفت شاہین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ غازیہ عیشا اور سویرا عنایت نے دوسری جب کہ لاریب طفیل اور عیشا بشیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker