پاکستانتازہ ترین

عسکری اداروں کے افسران کیخلاف تقاریر، عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس)عسکری اداروں کے افسران کیخلاف تقاریر پر سابق وزیراعظم عمران خان پر درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سنی، عدالت نے عمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکردیے۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو درخواست پر ڈائری نمبر لگا کر کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کیخلاف سیاسی مخالفین کی ایما پر جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں، سیاسی مخالفین کا مقدمات بنوانے کا مقصد عمران خان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، کرپشن کا کیس نہ ملا تو ساکھ کو نقصان پہنچانے اور بلیک میل کرنے کے لیے ایسے مقدمات بنائے جا رہے، ایف آئی آر کے الزامات کو سچ بھی مان لیا جائے تو لاہور میں تقریر پر اسلام آباد میں کیسے مقدمہ درج کیا گیا۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہورمیں تقاریر پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں 6 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کی مطابق عمران خان نے تقریرمیں عسکری افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، ایف آئی آر کے مطابق عمران خان نے فوجی افسران اور ان کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker