علاقائی

خانیوال،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس

خانیوال(بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ڈینگی کیخلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرویلینس کیلئے فیلڈ میں نہ نکلنے اور ڈی وی آر شکایات بروقت نا نمٹانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی-ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈان کے بھی احکامات دیتے ہوئے کہاکہ ضلع کو ڈینگی سے پاک کرنا ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے تمام محکمے ڈینگی کنٹرول مہم کے بارے متحرک رہیں -انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں ، رپورٹنگ میں جعلسازی برداشت نہیں کروں گا-ڈپٹی کمشنر کا اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ مقررہ ٹارگٹ سے کم سرگرمیوں پر متعلقہ محکموں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا-اجلاس میں اے ڈی سی جی،اے سی کوارڈینیشن و محکمہ کے ہیڈز نے شرکت کی اور محکمانہ کارکردگی بارے آگاہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker