اہم خبریںپاکستان

ملکی اندرونی وبیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وزیراعظم ہاوس میں قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اطلاعات، دفاع، خزانہ، خارجہ اور وزارت داخلہ کے وزرا شریک ہوئے۔
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او سمیت دیگر عسکری اور سویلین حکام بھی شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں کمیٹی ممبران اور چاروں وزرائے اعلی بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکا کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker