ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد امریکا میں نئی چینی ایپ مقبول

واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکا میں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد اسی کمپنی میں نئی ایپ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا دنیا کا سب سے پہلا ملک تھا جس نے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگائی تھی۔ جس کے بعد کئی مغربی ملکوں اور اداروں نے بھی اس ایپ پر پابندی لگادی ہے۔

لیمن 8 کو پہلی مرتبہ 2020 میں ایشیائی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد اسے امریکا میں بھی متعاف کرایا گیا تھا لیکن اس کی تشہیر نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ٹک ٹاک بنانے والی کمپنی کی ہی دوسری ایپ امریکا میں بہت مقبول ہورہی ہے۔ 2 اپریل تک امریکا میں اس ایپ کو دو لاکھ 90 ہزار مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔ اس میں سے اکثریت نے اسے مارچ کے آخر میں ڈاؤن لوڈ کیا۔ اس وقت یہ ایپل کے ایپ اسٹور پر سب سے زیادہ مقبول ایپس میں سے ایک بن گئی ہے۔

لیمن 8 تصاویر پر مبنی ایسی ایپلی کیشن ہے جو انسٹاگرام اور پن ٹرسٹ جیسی مقبول ترین ایپس سے ملتی جلتی ہے اور اس پر ٹک ٹاک کی طرح کی ویڈیوز بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

دیگر سوشل میڈیا سائٹس کی طرح لیمن 8 بھی آئی پی ایڈریس، براؤزنگ ہسٹری، ڈیوائس آئیڈینٹی فائر اور اس جیسے دیگر ڈیٹا کی رسائی طلب کرتا ہے۔

لیمن 8 کی مین فیڈ میں دو طرح کے فیچرز موجود ہیں جس میں ایک "فالوئنگ” کا سیکشن ہے جہاں صارفین مواد دیکھ سکتے ہیں جنہیں وہ فالو کر رہے ہیں۔ دوسرا سیکشن ‘فور یو’ کا ہے جہاں دیگر پوسٹس موجود ہوتی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker