
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس (کل ) جمعہ کو طلب کرلیاہے ،اجلاس میں سول و عسکریقیادت شرکت کرے گی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والے سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے،حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے، اجلا س میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،داخلی سلامتی کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
اجلاس کے شرکاء کو ملک بھر میں جاری انسداد دہشت گردی اپریشنز کی تفصیلات پیش کی جائیں گی ،اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کرینگے جو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔