اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی فیملی کا ڈیٹا لیک، چیئرمین نادرا طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس) پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نادرا افسران کی جانب سےآ رمی چیف جنرل عاصم منیر کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر چئیرمین نادرا کو طلب کرلیا ہے۔

نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا۔ جس میں پی اے سی نے نادرا افسران کی جانب سے آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو فوری طور پر اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔

مشاہد حسین سید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ معاملہ میں ملوث نادرا افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس ڈیٹا لیک کے پیچھے اصل شخصیت کو بے نقاب کیا جائے۔

اجلاس میں میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی رینجرز کی عدم شرکت پر کمیٹی کا اظہار برہمی کیا گیا اور چیئرمین پی اے سی کی اجلاس میں ایف آئی اے کی تعریف کی گئی۔

نور عالم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایف آئی اے بہترین کام کر رہی ہے۔ پیٹرولیم کمپنیوں کا کیس دو ماہ پہلے ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔ ایف آئی اے کو پانچ ارب کی ریکوری کا ٹاسک دیا تھا ساڑھے چار ارب ریکور ہو گئے ہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker