ملائشین باشندوں میں صدر شی جن پھنگ کا بہت بڑا وقار ہے،وزیر اعظم ملا ئیشیا
بیجنگ ()
چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ملائیشیا کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی علاقائی ممالک میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے۔ اس برس چین اور ملائیشیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے اور اگلے برس دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ صدر شی نے کہا کہ فریقین کو اگلے مرحلے میں تعلقات کی ترقی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، چین ملائیشیا تعلقات کے استحکام اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک اور خطے کی خوشحالی اور ترقی میں نئی تحریک پیدا کرنے کے لئے مجموعی منصوبے بنانے چاہئیں۔
انور ابراہیم نے اس موقع پر کہا کہ بہت سے ملائشین باشندوں میں صدر شی جن پھنگ کا بہت بڑا وقار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں صدر شی نے نہ صرف چین کی تاریخ کا رخ بدل دیا ہے بلکہ دنیا اور انسانی تہذیب میں بھی نئی امید پیدا کی ہے اوران کے وژن کی اہمیت چین سے باہر بھی پھیلی ہوئی ہے جو خطے کو متاثر کرتی ہے ، دنیا پر اثر انداز ہوتی ہے اور ہمیں حیران کرتی ہے۔ ملائیشین صدر نے کہا کہ وہ شی جن پھنگ کی قیادت کے معترف ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔