کراچی(آئی پی ایس)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 283.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ، گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283.58 روپے پر بند ہوا تھا ۔