Uncategorized

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،سفارتی تعلقات پر گفتگو

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے رمضان کے آغاز پر ایک دوسرے سے فون پر بات چیت کی اور ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے کھولنے کا عمل شروع کرنے کے لیے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

ٹوئٹر پر سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کو رمضان کی مبارک باد دی۔ دونوں ملکوں میں رمضان جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے جلد ہی دو طرفہ ملاقات پر اتفاق کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker