بین الاقوامی

معروف سماجی شخصیت ڈاکٹررخشندہ کی جانب سے جدہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب

جدہ(آئی پی ایس)پاکستان کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر رخشندہ پوری کی جانب سے سعودی عرب جدّہ کے ایک مقامی ہوٹل میں 23مارچ یوم پاکستان کا دن بہت جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ۔

جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھر پور شرکت کی. 23مارچ کے حوالے کی منعقد تقریب میں نظامت کے فرائض رخشندہ پوری نے ادا کیے اور تلاوت قرآن پاک کی سعادت عائشہ آصف نے حاصل کی ۔ بچوں نے بہت خوبصورت نغمے اور ٹیبلو پیش کیے۔ملی نغمے کے مقابلا جات میں صائمہ نوعمان نے پہلی جبکہ ثناء عبدلعلیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ 23 مارچ کیک بھی کاٹا گیا خواتین نے پاکستان کی محبت میں پر جوش طریقے سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

ڈاکٹر رخشندہ پوری نے 23 مارچ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہمیں اپنے ملک پاکستان سے بہت محبّت ہے ہمیں پاکستان کے ہر دن کو بہت جوش و جذبے سے منانا چاہیے ۔اور اپنے بچوں کو پاکستان کی اہمیت کے بارے میں بتانا چاہے شیف کمپیٹیشن میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنی والی حنا شعیب کو رخشندہ پوری کی جانب سےاعزازی شیلڈ سے نوازا گیا تقریب کا اختتام پر پاکستان اور سعودیہ عرب کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker