اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے پیشی، سکیورٹی کی درخواست پر اعتراض ختم

لاہور (آئی پی ایس) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی اور سکیورٹی کی درخواست پر آفس اعتراض ختم کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اعتراض کے خلاف درخواست پر سماعت کی، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو سکیورٹی کے حوالے سے خطرات لاحق ہیں، رجسٹرار آفس نے جن فریق پر اعتراض کیا ہے درخواست سے ان کے نام نکالنے کے لیے تیار ہیں۔

عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر کے اسے سماعت کے لئے متعلقہ بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی اور سکیورٹی کی درخواست پر اعتراض لگائے تھے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker