پاکستان

اثاثہ جات کیس :عدالت سے عثمان بزدار کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور(آئی پی ایس)احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری پر سماعت کے دوران عثمان بزدار کے وکیل نے کہاکہ عدالت لمبی تاریخ عنایت کردے، جج نے کہاکہ آپ کو اگلے سال کی تاریخ نہ دے دوں۔

احتساب عدالت لاہورمیں آمدن سے زائداثاثہ جات انکوائری کے معاملے پر عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے عثمان بزدار کو نیب کے سوالات کا جواب دینے کی ہدایت کردی ۔نیب تفتیشی نے کہاکہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی،عثمان بزدار نے سوال نامے کے جوابات نہیں دیئے،

پراسیکیوٹر نے کہاکہ جیسے ہی جوابات موصول ہوں گے حتمی رپورٹ پیش کردیں گے،وکیل عثمان بزدار نے کہاکہ آپ کے حکم نامے کے مطابق ہم ساڑھے4 بجے نیب آفس موجود رہے۔وکیل عثمان بزدار نے کہا کہ عدالت لمبی تاریخ عنایت کردے، جج نے کہاکہ آپ کو اگلے سال کی تاریخ نہ دے دو،

وکیل نے کہاکہ پوری فیملی سے متعلق نیب نے جوابات مانگے ہیں ، اس کیلئے مہلت دی جائے ، فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں ؟پراسیکیوٹر نے کہاکہ عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے ،پراسیکیوٹر اسد عمر نے کہاکہ قانون کے مطابق انکوائری سٹیج پر جاری نہیں ہوسکتے،عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہناتھا کہ عدالتی حکم پر نیب کے روبروپیش ہوااورتمام سوالوں کے جواب دیئے،ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور ہر سوال کے جوابدہ ہیں،ان کاکہناتھا کہ میرے تمام اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن، ایف بی آر کے پاس موجود ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ میرے سپین، امریکا کہیں جائیدایں نہیں ہیں، الحمدللہ میں پاکستانی ہوں، نیب کے رو برو3 گھنٹے سوالوں کے جواب دیئے، جو بھی کام ہو آئین اور قانون کے دائرہ میں ہونا چاہئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker