پاکستان

رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیخلاف درخواست مسترد

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی،

عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ ایسی بات نظر نہیں آ رہی کہ آرڈر ختم کریں،

جسٹس شہباز رضوی نے کہاکہ مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن افسر نے کرنا تھی ،قانون موجود ہے آپ تفتیش تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں ، تفتیش کے بغیر تفتیشی رپورٹ بنائے گا تو وہ بے معنی ہو گی ۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker