پاکستان

عمران خان جس دن عدالت میں پیش ہو گا پکڑا جائے گا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ گھڑی چور پولیس کو دیکھتا ہے تو چھپ جاتا ہے ، عمران خان جس دن عدالت میں پیش ہو گا پکڑا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ عمران خان عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر استعمال کررہا ہے،عمران خان اداروں کیخلاف مہم جوئی کر رہے ہیں،وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ احتساب کا نظام عمران خان کے آگے بے بس ہے،عمران خان اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں،

اس شخص کے بارے میں یہی مثال ہے میں نے چوری کی ہے تو میرا کیا کرلوگے۔ان کا کہناتھا کہ یہ جتنی غنڈہ گردی کرتے ہیں اتنی جلدی ان کو ریلیف ملتا ہے، یہ شخص خود کو بچانے کیلئے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا لیتا ہے،اگر عمران خان نے جرم نہیں کیا تو عدالت میں پیش ہوں ، زمان پارک میں سمجھوتہ ایکسپریس روانگی کیلئے تیار ہے،یہ سمجھوتہ نہیں دراصل این آر او کیلئے منتیں ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker