پاکستان

رانا ثنا اللہ الیکشن سےبھاگنے کیلئے کوئی نہ کوئی حادثہ یا جرم کرے گا، شیخ رشید

لاہور(آئی پی ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ الیکشن سے بھاگنے کیلئے کوئی نہ کوئی حادثہ یا جرم کرے گا،یہ چاہتے ہیں 1998 والی صورتحال دوبارہ ہو،ملک خانہ جنگی اور سول نافرمانی کی طرف جا سکتا ہے، جونہیں جانا چاہئے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو پھر ڈرون بیس بنایا جائے گا، آج مصر، سری لنکا اور پاکستان ایک پیرائے پر آ گئے ہیں،بالآخر ان نے اتنے گھٹنے ٹیکنے ہیں کہ ان کو سیاسی طور پر اتنی مار پڑنی ہے کہ ان کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملنی ، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایمرجنسی لگانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں،ان کے ڈبوں سے ووٹ نہیں نکلنی کچھ اور نکلنا ہے ۔

شیخ رشید نے کہاکہ ان کو بڑا واضح ہے کہ 30 اپریل کو سپریم کورٹ کاپہلے انہوں نے بہانہ بنانا چاہا کہ دوججز جنہوں نے کیس ہی نہیں سنا وہ بھی حصہ تھے حالانکہ پانچواں ججز نے کہاہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں، یہ سپریم کورٹ کی اصطلاح کو غلط طور پر پیش کررہے ہیں ، ان سے پوچھا کہ ان کا مسئلہ کیا ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ 90 روز میں الیکشن ہوں ۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ ملک میں الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں ،بلاول اور زرداری الیکشن کیلئے تیار ہیں ،یہ چاہتے ہیں 1998 والی صورتحال دوبارہ ہو،ان کاکہناتھا کہ ملک خانہ جنگی اور سول نافرمانی کی طرف جا سکتا ہے جونہیں جانا چاہے،ان کاکہناتھا کہ جیل میرا سسرال ہے سسرال کا رویہ ٹھیک نہیں تھا میں خلع لینے والا ہوں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ آزاد ہے ، آڈیو، ویڈیوز کو کوئی نہیں سن رہا ،رانا ثنا اللہ الیکشن سے بھاگنے کیلئے کوئی نہ کوئی حادثہ یا جرم کرے گا،ان کاکہناتھا کہ چھ بندے جو عمران خان کو گرفتار کرنے آئے ہیں ان کی شکلیں ہیں عمران خان کو گرفتار کرنے کی ،قوم کا ایک یہ نعرہ ہے کہ الیکشن کراؤ، اگر یہ لڑائی نہ ہوتی تو میں سیاست کو خداحافظ کہہ چکا ہوتا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker