اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ،اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی

لاہور(آئی پی ایس)جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ پر عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی ،

 

ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں لاہور پہنچی،اسلام آباد پولیس نے گرفتاری کیلئے لاہور پولیس کی معاونت کیلئے درخواست دیدی۔یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر پولیس سے دھکم پیل اور عدالتی میں توڑ پھوڑ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر کارکنان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

 

اسلام آباد پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیاگیا۔

ترجمان وفاقی پولیس نے کہاہے کہ عدالتی احکامات پر عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس لاہور پہنچی ،لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی کی جا رہی ہے۔

عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، اسلام آباد پولیس اپنی تحویل میں اسلام آباد منتقل کرے گی،

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker