
چلاس (آئی پی ایس) شاہراہ قراقرم پر بوڈر اور گیچی کے درمیان مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوئے ہیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ راولپنڈی سے سکردو جارہی تھی کہ بوڈر اور گیچی کے درمیان کھائی میں جاگری ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ، ریسکیو حکام کے مطابق چار مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریجنل ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریجنل ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔





