اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آشیانہ ریفرنس :نیب کے وعدہ معاف گواہ نے شہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا

لاہور(آئی پی ایس)آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے وعدہ معاف گواہ عارف مجید نے بھی شہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت ہوئی،نیب کے گواہان امتیاز احمد، عبدالرؤف مغل اور سعد محمود عدالت میں پیش ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

نیب کے وعدہ معاف گواہ عارف مجید نے بھی شہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا،وعدہ معاف گواہ اسرارسعید بھی شہبازشریف کو کلیئر قراردے چکے ہیں،عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker