تجارت

صدر اسلام آباد چیمبر نے شرح سودمیں 3فیصد اضافہ مسترد کر دیا

شرح سود 20فیصد کرنا صنعتی فروغ میں رکاوٹ بنے گا، شرح سودبڑھنے سے معیشت جام ہونے کا خدشہ ہے ،احسن بختاوری
شر ح سود میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، حکومت تمام چیمبرز کو اعتماد میں لے کر پالیسیاں تشکیل دے، اضافے پر ردعمل
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے شرح سودمیں 3فیصد اضافہ مسترد کر دیا۔ جمعرات کو شرح سود میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ شرح سود 20فیصد کرنا صنعتی فروغ میں رکاوٹ بنے گا، شرح سود میں اضافے سے معیشت جام ہونے کا خدشہ ہے ،کاروبار کرنے کیلئے لاگت بڑھانے کی کوشش معیشت میں رکاوٹ پیدا کرے گی۔ احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ شر ح سود میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے،شرح سود میں 3 فیصد اضافے سے معیشت مزید تباہی کی طرف بڑھے گی،شرح سود میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے کاری ضرب، مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں اضافہ انڈسٹری کیلئے تباہ کن ہے،آئی ایم ایف معاہدے کیلئے حکومت کوئی درمیانی راستہ نکالے، کاروباری برادری کو حکومتی مشکلات کا اندازہ ہے، حکومت تمام چیمبرز کو اعتماد میں لے کر پالیسیاں تشکیل دے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker