پاکستان

’’مریم کے بعد بلاول نے بھی عدلیہ کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں‘‘

راولپنڈی(آئی پی ایس)مریم کے بعد بلاول نے بھی عدلیہ کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں،جمہوریت کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے جو سپریم کورٹ سے نکلے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میںعوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمہوریت کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے جو سپریم کورٹ سے نکلے گا، ثبوت بھی نکلیں گے اور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا،

یہ سپریم کورٹ میں 1997 کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ملک انارکی اور سول نافرمانی کی طرف جارہا ہے، منی لانڈر کے کنگ کا بیٹا بلاول اپنے نیب کے قانون ختم اور ججز پر لاگو کرنا چاہتے ہیں، بجٹ خسارہ 62 کھرب تک پہنچ گیا ہے، آئی ایم ایف کی بڑی جیل نے غریب کو ڈیتھ زون میں داخل کردیا ہے، راجن پور کی پی ٹی آئی کی جیت سے پی ڈی ایم الیکشن سے مکمل بھاگ گئی ہے،

ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے حل کا الیکشن ہی واحد راستہ ہے جس سے پی ڈی ایم فراری ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیو نے اگلی نسل میں منتقل کردی ہے، مریم کے بعد بلاول نے بھی عدلیہ کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں،

سپریم کورٹ پر حملے کی رات کی تاریکی میں سازشیں تیار ہو رہی ہیں، سیاسی خواہشات پر بنچ تشکیل نہیں پاتے، سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker