
لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور ہے۔تحریک انصاف کے دوسو سے زیادہ سیاسی کارکنان مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبت میں ہیں ان میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور صف اوّل کی دیگر قیادت شامل ہے،
جیل بھرو، زندان بھرو تحریک کا مقصد عوام کے سیاسی اورمعاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور ہے ،فسطائ حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہےسابق وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 200 سے زیادہ سیاسی کارکنان مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبت میں ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور صف اوّل کی دیگر قیادت شامل ہے۔





